نامعلوم شخص کا نبیﷺ اور
سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما کی قبر سے مدد مانگنا
ابو اسحاق
قرشی کہتے ہیں:
ان عندنا رجل بالمدینة، إذ راٰی منکرًا لا یمکنه أن یغیرہ،
أتی القبر، فقال:
أیا قبرالنبي وصاحبیه۔۔۔۔۔۔۔ ألا یا غوثنا، لو تعلمونا
" مدینہ میں ہمارے قریب ایک آدمی رہتا تھا۔ جب وہ
کسی ایسی برائی کو دیکھتا جس کو ختم کرنے کی اس میں طاقت نہ ہوتی تو نبی اکرم ﷺ کی
قبر مبارک پر حاضر ہوتا اور کہتا:
اے نبی
اکرم ﷺ اور آپ کے دو ساتھیوں (سیدنا ابو بکر و عمر رضی اللہ عنہما) کی قبر! اگر آپ
ہمیں جانتے ہیں تو ہماری مدد کیجیے!"
(شعب
الإیمان للبیھقي: ۳۸۷۹)
ضعیف : اس کی سند ضعیف ہے:
۱: اس کا
راوی ابو اسحاق قرشی کون ہے؟ اس کا تعین درکار ہے۔
٭نیز اس
کی توثیق بھی مطلوب ہے۔