تمام ضعیف احادیث کو بغیر ترتیب سے دیکھنے کیلئے بٹن پر کلک کریں

Monday, February 12, 2024

٭ رمضان کے بعد کون سا روزہ افضل ہے؟

سب سے افضل روزہ رمضان کی تعظیم میں شعبان کا روزہ - Shaban ka Roza

سب سے افضل روزہ رمضان کی تعظیم میں شعبان کا روزہ

انس رضی اللہ عنہ سےروایت ہے کہ:
سُئِلَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم أَىُّ الصَّوْمِ أَفْضَلُ بَعْدَ رَمَضَانَ فَقَالَ ‏"‏ شَعْبَانُ لِتَعْظِيمِ رَمَضَانَ ‏"
 اللہ کے رسول ﷺ سے پوچھا گیا کہ رمضان کے بعد کون سا روزہ افضل ہے،  تو آپ ﷺ نے فرمایا:
  "رمضان کی تعظیم میں شعبان کا روزہ"


(سنن ترمذی:۶۶۳ ، شرح معانی الآثار: ۸۳/۲ ، شرح السنۃ للبغوی : ۶۲۹/۶)

ضعیف: 

٭ امام ترمذی نے اس روایت کو "غریب" قرار دیتے ہوئے فرماتے ہیں: صدقہ بن موسیٰ محدثین کے نزدیک زیادہ قوی راوی نہیں ہیں۔
۱:  علامہ ہیثمی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: "ضعفه الجمهور" (مجمع الزوائد: ۲۸۶/۵)
٭  امام منذری رحمہ اللہ  نے اس حدیث کی تضعیف کی طرف اشارہ کیا ہے (الترغیب:۷۹/۱)
٭ علامہ  ابن الجوزی نے "غیر صحیح "قرار دیا ہے (العلل المتناھیۃ:۹۱۴)
٭ شیخ البانی رحمہ اللہ نے بھی اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ (ارواء الغلیل: ۳۹۷/۳)



تو پھر رمضان کے بعد افضل روزہ کونسا ہے؟

ماہ محرم، جو کہ ہجری سال کا پہلا مہینہ ہے اس کا روزہ رمضان کے روزوں کے بعد سب سے افضل ہے۔ کیونکہ یہ سال کی ابتداء ہے اور اس کا آغاز روزے جیسے بہترین عمل سے کیا جاتا ہے۔

٭ ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللّٰہ ﷺ نے فرمایا:

أَفْضَلُ الصِّيَامِ، بَعْدَ رَمَضَانَ، شَهْرُ اللهِ الْمُحَرَّمُ، وَأَفْضَلُ الصَّلَاةِ، بَعْدَ الْفَرِيضَةِ، صَلَاةُ اللَّيْلِ
”رمضان کے بعد سب سے افضل روزے اللّٰہ کے مہینے “محرم “کے ہیں اور فرض نماز کے بعد سب سے افضل نماز رات (تہجد) کی نماز ہے “۔

 ہر مسلمان کےلیے ضروری ہے کہ وہ اس کے روزوں کا اہتمام کرے اور بغیر عذر کے یہ روزے نہ چھوڑے۔ آپ ﷺ کا یہ فرمانا کہ ”شَهر الله“   (اللہ کا مہینہ ہے) یہ دوسرے مہینوں کی بنسبت اس کی قدر و منزلت پر دلالت کرتا ہے۔