معراج روحانی تھا
حضرت
عائشہ رضی اللہ عنہا فرمایا کرتی تھیں:
ما فقد
جسد رسول اللہ ﷺ و لکن اللہ أسری بروحہ
"رسول
اللہ ﷺ کا جسم (مبارک) غائب نہیں ہوا (تھا) لیکن اللہ نے آپ کو روحانی معراج
کرائی۔" (تفسیر ابن جریر الطبری: ج15 ص 13)
ضعیف : تفسیر ابن جریر الطبری میں اس کی سند درج ذیل ہے۔
"حدثنا
ابن حمید قال: ثنا سلمۃ عن محمد قال: ثنی بعض آل أبی بکر أن عائشۃ کانت
تقول:"
یہ روایت
اصول ِحدیث کی رو سے ضعیف و مردود ہے۔ اس میں بعض آل ابی بکر راوی مجہول محض ہے، اس کا کوئی اتا پتہ معلوم نہیں۔
ایسے مجہول العین راوی کی روایت ضعیف و مردود ہوتی ہے۔
یہ بات
عجیب و غریب ہے کہ منکرینِ حدیث اور مخالفینِ کتاب و سنت ہمیشہ صحیح و ثابت روایات
کو رد کردیتے ہی اور اس طرح کی بے سرو پا مجہول و مردود قسم کی روایتوں سے
استدلال کرتے ہیں۔ ان لوگوں کا اصل مقصد اپنی بدعت و گمراہی کی تائید ہوتا ہے اور
بس!