اولاد کی کمی ہو تو پیاز کھاؤ
شَكَا رَجُلٌ قِلَّةَ الْوَلَدِ فَأَمَرَهُ أَنْ يَأْكُلَ الْبَيْضَ وَالْبَصَلَ.
"ایک آدمی نے اولاد کی کمی کی شکایت کی تو آپ ﷺ نے اسے انڈا اور پیاز کھانے کا حکم دیا۔ "
ایک دوسری رویت میں ہے کہ:
عَلَيْكُمْ بِالْبَصَلِ فَإِنَّهُ يُطَيِّبُ النُّطْفَةَ ، وَيُصْبِحُ الْوَلَدَ .
"پیاز ضرور استعمال کرو کیونکہ یہ نطفہ صاف کردیتا ہے اور بچہ پیدا ہوجاتاہے۔"
موضوع (من گھڑت): یہ جھوٹی اور من گھڑت روایت ہے۔
۱: : امام ابن جوزی رحمہ اللہ نے اسے
موضوعات میں ذکر کیا ہے۔ (۱۶/۳)
۲: علامہ شوکانی رحمہ اللہ نے فرمایا
ہے کہ یہ حدیث موضوع ہے۔ (الفوائد المجموعة: ص ۱۳۷)
۳: ملا علی قاری (الاسرار المرفوعة:ص۴۳۹)، امام
ابن قیم (المنار المنیف: ص ۶۴) اور علامہ طاہر پٹنی (تذکرة الموضوعات: ۱۳۴) رحمہم اللہ نے بھی اسے موضوعات کے ضمن میں ذکر کیا ہے.
٭جبکہ
دوسری روایت
کوعلامہ
طاہر
پٹنی رحمہ اللہ نے اسے موضوعات میں شمار کیا ہے۔(تذکرة الموضوعات: ص۱۴۹)
تنبیہ: یہ
بات کسی طبیب کی تو ہوسکتی ہے لیکن نبی کریم ﷺ سے ایسی
کوئی حدیث یا حکم ثابت
نہیں۔