تمام ضعیف احادیث کو بغیر ترتیب سے دیکھنے کیلئے بٹن پر کلک کریں

Monday, February 03, 2014

٭نماز جمعہ مسکینوں کا حج ہے



Daeef Hadiths, Zaeef Hadees, ضعیف حدیث، موضوع حدیث، سلسلة الأحادیث الضعیفة
نماز جمعہ مسکینوں کا حج ہے
ایک شخص نے رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں عرض کیا یا رسول اللہ ﷺ ! میں نے کئی بار حج کا ارادہ کیا لیکن توفیق نہیں ہوئی ہے ،  آپ ﷺ نے فرمایا: تم جمعہ ادا کرو کیونکہ نماز جمعہ مسکینوں کا حج ہے۔
اس کی کوئی اصل نہیں : امام سبکی رحمہ اللہ کے بیان کے مطابق اس کی کوئی اصل نہیں۔ (أحادیث الاحیاء التی لا أصل لہا : ص 50) شیخ حوت فرماتے ہیں کہ : اس کی سند میں مقاتل راوی ضعیف ہے۔ (أسنی المطالب : ص 121) امام شوکانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس کی کوئی اصل نہیں۔ (الفوائد المجموعۃ : ص 437) امام صغانی رحمہ اللہ نے اسے  موضوعات میں ذکر کیا ہے۔(موضوعات: ص 50) حافظ عراقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس کی سند  ضعیف ہے۔ (تخریج الاحیاء : 261/8)