رمضان میں وفات پانے والے کی
فضیلت
حضرتِ
سَیِّدُنا عبد اللہ ابنِ مسعودرضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے ، رسول اللہ
صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ ہے:
''جسکو رَمَضان کے اختِتام کے وَقت موت آئی وہ جنّت میں داخِل ہوگا
اور جسکی موت عَرَفہ کے دن (یعنی ٩ ذُوالحجّۃُ الحرام ) کے خَتْم ہوتے وَقت آئی وہ
بھی جنّت میں داخِل ہوگا اور جسکی موت صَدَقہ دینے کی حالت میں آئی وہ بھی داخِلِ
جنّت ہوگا۔ '' (حِلْیۃُ
ا لْاولیَاء ،ج٥،ص٢٦،حدیث٦١٨٧)
سخت ضعیف : اس کی سند میں ''نصر بن حماد بن عجلان'' ہے اور یہ متروک ہے۔ امام أبو حاتم الرازي رحمه الله (المتوفى277)نے کہا: متروك الحديث(الجرح والتعديل
لابن أبي حاتم: 8/ 470)
بلکہ بعض محدثین نے تو اسے کذاب کہاہے: امام ابن معين رحمه الله (المتوفى233)نے کہا: كذاب (الضعفاء الكبير للعقيلي: 4/ 300 واسنادہ صحیح)
بلکہ بعض محدثین نے تو اسے کذاب کہاہے: امام ابن معين رحمه الله (المتوفى233)نے کہا: كذاب (الضعفاء الكبير للعقيلي: 4/ 300 واسنادہ صحیح)