تمام ضعیف احادیث کو بغیر ترتیب سے دیکھنے کیلئے بٹن پر کلک کریں

Tuesday, February 04, 2014

٭ خواب میں نبی ﷺ کا دیدار جہنم سے نجات کا باعث



https://www.facebook.com/photo.php?fbid=256271131206599&l=3d0041d8c3 
خواب میں نبی ﷺ کا دیدار جہنم سے نجات کا باعث
جس نے خواب میں میری زیارت کی وہ کبھی جہنم کی آ گ میں داخل نہیں ہوگا۔ (ابن سیرین: کنز العمال)
موضوع (من گھڑت ) : منتخب  الكلام فی تفسير الأحلام :  1/ 57  میں اس روایت کی سند "أخبرنا أبو الحسن عبد الوهاب بن الحسن الكلابی بدمشق قال حدثنی أبو أيوب سليمان بن محمد الخزاعی عن محمد بن المصفى الحمصی عن يحيى بن سعيد القطان عن سعيد بن مسلم عن أنس بن مالك " درج ہے۔

اس روایت میں انس رضی اللہ عنہ سے روایت کرنے والا سعید بن مسلم نہیں بلکہ سعید بن میسرہ ہے چنانچہ: 
امام ابن عدی رحمہ الله نے کہا:

حدثنا جعفر بن أحمد بن عاصم، ومحمد بن عبيد الله بن فضيل، قالا: حدثنا ابن مصفى، حدثنا يحيى بن سعيد عن سعيد بن ميسرة ، عن أنس، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم من رآني في المنام فإنه لا يدخل النار (الكامل فی ضعفاء الرجال لابن عدی: 4/ 440)

امام ابن عساكر رحمہ الله نے کہا:

أخبرنا أبو حفص عمر بن محمد بن الحسن بن إبراهيم الفرغولی بمرو وأبا الحسن بن أحمد الحافظ أنا أبو شعيب صالح بن محمد بن صالح الزاهد نا أبو عبد الله محمد بن إبراهيم بن عبد الله الدمشقی بها نا أبو سعيد عمرو بن أحمد بن سعيد الطبرانی بها نا جعفر بن أحمد بن عاصم نا محمد بن المصفى نا  يحيى بن سعيد العطار نا سعيد بن ميسرة عن أنس بن مالك قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم من رآنی فی المنام فإنه لا يدخل النار (تاريخ دمشق لابن عساكر: 23/ 385)

اور سعید بن میسرہ کذاب راوی ہے ۔ لہذا یہ روایت جھوٹی اور من گھڑت ہے۔ دیکھئے (ميزان الاعتدال للذهبی: 2/ 160)