تمام ضعیف احادیث کو بغیر ترتیب سے دیکھنے کیلئے بٹن پر کلک کریں

Tuesday, February 04, 2014

٭اللہ کو خواب میں دیکھنے والا جنت میں



اللہ کو خواب میں دیکھنے والا جنت میں
"جس نے اپنے رب کو خواب میں دیکھا وہ جنت میں داخل ہوگا۔"

 (سنن الدارمی : 2156 دوسرا نسخہ : 2196)

ضعیف: اس کی سند درج ذیل ہے: "أخبرنا نعیم بن حماد عن عبد  بن عبد الرحمٰن عن قطبۃ عن یوسف عن ابن سیرین" اس کا راوی یوسف بن میمون سخت ضعیف و مجروح ہے۔

امام بخاری نے  (کتاب الضعفاء بتحقیق زبیر علی زئی: 420) ، ابو حاتم الرازی  نے (کتاب الجرح والتعدیل 230/9 ت 965) ، ابو زرعہ الرازی نے (اسئلۃ البرذعی 459/2 ،691) ،  یحیٰ بن معین نے (سوالات ابن الجنید: 769)  ،  بیہقی نے( شعب الایمان: 7311) ، دارقطنی نے (العلل 117/13 سوال 2994) ، حافظ ابن حجر نے (تقریب التھذیب : 7889) ، ذہبی نے (المجرد فی اسماء رجال ابن ماجہ: 1413) ،  ہیثمی نے (مجمع الزوائد : 200/10) میں اس راوی پر شدید جروح کی ہیں۔  اس راوی پر ابن حبان کی توثیق و جرح باہم متناقض و متعارض ہونے کی وجہ سے ساقط ہے جبکہ ابن عدی وغیرہ کی توثیق جمہور محدثین کے خلاف ہونے کی وجہ سے مرجوح ہے۔