تمام ضعیف احادیث کو بغیر ترتیب سے دیکھنے کیلئے بٹن پر کلک کریں

Tuesday, February 04, 2014

٭چھینک کے وقت الحمد اللہ کی فضیلت



چھینک کے وقت الحمد اللہ کی فضیلت
" جسے چھینک آئی یا ڈکار لیا ، یا جس نے چھینک یا ڈکار سنی اور کہا  " الحمدللہ علی کل حال من الأحوال " تو اللہ تعالیٰ اس سے ستر بیماریاں دور فرمادیں گے  جن میں سب سے ہلکی کوڑھ ہے۔ "
موضوع (من گھڑت) : امام ابن جوزی اور شیخ البانی نے اسے موضوع قراردیا ہے۔ (موضوعات : 76/3) (السلسلۃ الضعیفۃ : 6137) ، امام شوکانی اور امام  سیوطی نے فرمایا کہ اس میں محمد بن کثیر راوی متروک ہے۔ (الفوائد المجموعۃ : ص 222) (الآلی المصنوعۃ : 241/2) ،  علامہ طاہر پٹنی نے فرماتے ہیں کہ یہ حدیث صحیح نہیں۔ (تذکرۃ الموضوعات : ص 165) ۔  (رحمہم اللہ)