تمام ضعیف احادیث کو بغیر ترتیب سے دیکھنے کیلئے بٹن پر کلک کریں

Wednesday, January 29, 2014

٭ سواد ِاعظم (اکثریت) کی پیروی کرو

https://www.facebook.com/photo.php?fbid=253461038154275&l=4df2715444
سواد ِاعظم (اکثریت) کی پیروی کرو

"سواد اعظم کی پیروی کرو کیونکہ جس نے شذوذ (مخالفت کرتے ہوئے جدا راستہ اختیار) کیا تو اسے آگ میں گرایا جائے گا۔" (ابن ماجہ:3950)
ضعیف جدا  (سخت ضعیف): ٭ اس روایت میں معان بن رفاعہ السلامی "لین الحدیث" (کمزور حدیثیں بیان کرنے والا) راوی ہے۔ (تقریب التہذیب: 6747)،  جمہور محدثین نے اس پر جرح کی ہے (تہذیب الکمال:149/7)
٭ اس روایت کا دوسرا راوی ابو خلف الاعمی (حازم بن عطاء) ہے،  جس کے بارے میں حافظ ابن حجر نے لکھا: متروک (تقریب التہذیب8083) ، ابو حتم الرازی نے کہا: "شیخ منکر الحدیث، لیس بالقوی" وہ منکر حدیثیں بیان کرنے والا شیخ (اور) القوی نہیں تھا۔ (الجرح والتعدیل: 279/3)
٭بوصیری نے کہا: یہ سند ضعیف ہے۔ (زوائد ابن ماجہ ص 510)
٭اخبار اصبہان لابی نعیم الاصبہانی (208/2) میں اس روایت کا ایک ضعیف شاہد بھی ہے جس میں ابو عون الانصاری مجہول الحال اور بقیہ بن ولید (صدوق مدلس) کی تصریح سماع نہیں۔