تمام ضعیف احادیث کو بغیر ترتیب سے دیکھنے کیلئے بٹن پر کلک کریں

Sunday, December 07, 2014

٭ ستر ہزار فرشتوں کا قبر نبی ﷺ کو گھیرنا


ستر ہزار فرشتوں کا قبر نبی ﷺ کو گھیرنا
 
نُبَیہ بن وہب سے روایت ہے کہ:
أن کعباً دخل علی عائشة فذکروا رسول اللہ ﷺ، فقال کعب: ما من فجر یطلع إلاو ینزل سبعون ألفاً من الملائکة حتی یحفوا بالقبر یضربون بأجنحتھم   القبر و یصلوّن علی النبيﷺ
"  کعب بن احبار رحمہ اللہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہما کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ سیدہ رضی اللہ عنہا نے نبی اکرمﷺ کا ذکر کیا۔ کعب کہنے لگے: جب دن طلوع ہوتا، ستر ہزار فرشتے اترتے ہیں۔ وہ نبی اکرم ﷺ کی قبر مبارک کو گھیر لیتے ہیں اورقبر پر اپنے پَر لگاتے ہیں اور آپ ﷺ پر درود پڑھتے ہیں"
(الزھد للإمام عبد اللہ بن المبارک: ۱۶۰۰، مسند الدارمي: ۴۷/۱، ح:۹۴، فضل الصلاۃ علی النبي لإسماعیل بن إسحاق القاضي: ۱۰۲، حلیة الأولیاء لأ بي نعیم الأصبھاني: ۳۹۰/۵)
ضعیف : اس روایت کی سند ضعیف ہے:
٭نبیہ بن وھب کی کعب بن الاحبار سے ملاقات یا معاصرت ثابت نہیں ۔ نہ ہی  سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے اُن کی کسی روایت کا ثبوت ملا ہے۔لہٰذا یہ سند  "منقطع" ہے۔
٭حسین سلیم اسد نے کہا: "اور اس میں انقطاع بھی ہے، کیونکہ نبیہ بن وھب نے کعب کو نہیں پایا۔ واللہ اعلم" (تحقیق مسند الدارمی: ۲۲۸/۱)