تمام ضعیف احادیث کو بغیر ترتیب سے دیکھنے کیلئے بٹن پر کلک کریں

Saturday, September 20, 2014

٭ جمعہ کے دن اور رات درود پڑھنا

جمعہ کے دن اور رات درود پڑھنا
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا:
أکثرو الصلاة علي یوم الجمعة ولیلة الجمعة فمن صلی علي صلاة صلی اللہ علیہ عشراً
مجھ پر جمعہ کے دن اور جمعہ کی رات کثرت سے درود پڑھا کرو، پس جو مجھ پر ایک مرتبہ درود پڑھے گا، اللہ تعالیٰ اس پر دس رحمتیں نازل فرمائے گا۔“
(فضائل الاوقات للبیہقی:277، السنن الکبریٰ للبیہقی:654/3ح 5994)
ضعیف:یہ روایت ضعیف ہے:
٭اس میں ابو اسحاق السبیعی مدلس رای ہیں اور عن سے بیان کررہے ہیں۔
٭نیز احمد بن محمد المہرانی اور محمد بن جعفر کے حالات نہیں ملے۔

فائدہ :   درج بالا  ضعیف روایت میں موجود جو مجھ پر ایک مرتبہ درود پڑھے گا، اللہ تعالیٰ اس پر دس رحمتیں نازل فرمائے گا“ کے الفاظ دوسری صحیح حدیث سے ثابت ہیں۔
 دیکھئے: صحیح مسلم (408، ترقیم دار السلام: 912)، دارمی (2776، دوسرا نسخہ: 2815)، نسائی (المجتبیٰ 44/3 ح 1284، و ص 50 ح 1296)، احمد (29/4-30)