تمام ضعیف احادیث کو بغیر ترتیب سے دیکھنے کیلئے بٹن پر کلک کریں

Sunday, February 09, 2014

٭ سب سے پہلے نبی ﷺ کے نور کی تخلیق



سب سے پہلے نبی ﷺ کے نور کی تخلیق
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول(ﷺ) ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، مجھے اس پہلی چیز کے متعلق  بتائیے جسے اللہ تعالیٰ نے تمام اشیاء سے پہلے پیدا کیا۔ آپ ﷺ نے فرمایا کہ اے جابر ! اللہ تعالیٰ نے تمام چیزوں سے پہلے تیرے نبی کے نور  کو اپنے نور سے پیدا کیا اور اس نور کو ایسی قوت دے دی کہ وہ اپنی قدرت سے جہاں اللہ چاہتے گھومتا پھرتا اور اس وقت نہ لوح محفوظ تھی نہ  قلم، نہ جنت نہ جہنم، نہ فرشتہ نہ زمین و آسمان، نہ شمس و قمر اور نہ ہی جنات و انسان۔

موضوع: حافظ جلال الدین سیوطی رحمہ اللہ  کے نزدیک یہ روایت ناقابل اعتبار ہے۔محدث العصر البانی رحمہ اللہ کو کافی کوششوں کے باوجوداس کی  کوئی سند نہیں ملی۔(التعلیق علی المشکوۃ :ج 1 ، ص 34 تحت ح 94)


نوٹ: یہ بے اصل اور من  گھڑت روایت شیعوں کی من گھڑت کتاب اصول کافی (ج ا ، ص 442 ، طبع دار الکتب الاسلامیہ تہران، ایران) میں موضوع سند کے ساتھ ملتی ہے۔ (آثار المرفوعۃ فی الأخبار الموضوعۃ: ص، 42)، (کشف الخفاء:265/1) ، (سلسلۃ الأحادیث الواھیۃ:ص، 155)