تمام ضعیف احادیث کو بغیر ترتیب سے دیکھنے کیلئے بٹن پر کلک کریں

Thursday, February 06, 2014

٭شعبان نبی ﷺ کا اور رمضان اللہ کا مہینہ

شعبان نبی ﷺ کا اور رمضان اللہ کا مہینہ

شَعْبَانُ شَهْرِي ، وَرَمَضَانُ شَهْرُ اللَّهِ ، وَشَعْبَانُ الْمُطَهِّرُ ، وَرَمَضَانُ الْمُكَفِّرُ
” شعبان میرا مہینہ ہے اور رمضان اللہ کا مہینہ ہے، شعبان پاک کرنے والا ہے اور رمضان (گناہوں کیلئے) کفارہ کا مہینہ ہے
(المقاصد الحسنۃ للسخاوی: ۵۹۵، مختصر تاریخ دمشق: ۸۴/۶)


سخت ضعیف:
یہ روایت دو طریقوں سے مروی ہے:
۱: دیلمی نے بطریق: "حسن بن یحیی الخشنی عن الوزاعی عن یحیی بن ابی کثیر عن عائشہ" مرفوعاً  روایت   کیا ہے (المقاصد الحسنۃ للسخاوی: ۵۹۵ )
۲:ابن عساکر نے بطریق: "جعفر بن محمد بن خالد عن ہشام بن خالد بسندہ عن عائشہ" روایت کیا ہے۔ (مختصر تاریخ دمشق: ۸۴/۶)
٭ پہلی سند کا دارومدار حسن بن یحیی الخشنی پر ہے جن کو علماء حدیث نے غیر ثقہ اور متروک قراردیا ہے۔ (دیکھئے: الجرح والتعدیل/۱: ۲: ۴۴ ، المیزان :۵۲۵/۱ ، الضعفاء للدارقطنی:۱۹۰)
٭دوسری سند کو شیخ البانی رحمہ اللہ نے سخت  ضعیف قرار دیا ہے۔ (سلسلةالضعیفة: ۳۷۴۶ ، ضعیف الجامع : ۳۴۱۱)