ہاتھ چھوڑ کر نماز پڑھنا
5:امینی صاحب نے عبد الحئی لکھنوی صاحب سے نقل کیا ہے کہ:
عن معاذ ان رسول اللہ ﷺ کان إذاقام فی
االصلوۃ رفع یدیه معال أذنیه فاذا کبر ارسلھما (رواہ
الطبرانی)
جناب معاذ فرماتے ہیں کہ آنحضرت ؐ نماز پڑھنے کے لیے کھڑے ہوتے تو تکبیر کہتے وقت ہاتھوں کو کانوں تک اٹھاکر بلند کرتے اور پھر انھیں کھلا چھوڑدیتے۔ “
جناب معاذ فرماتے ہیں کہ آنحضرت ؐ نماز پڑھنے کے لیے کھڑے ہوتے تو تکبیر کہتے وقت ہاتھوں کو کانوں تک اٹھاکر بلند کرتے اور پھر انھیں کھلا چھوڑدیتے۔ “
(فتاویٰ
شیخ عبد الحئی لکھنوی ج۱ ص۳۲۶ طبع اول، شیعیت کا مقدمہ ص ۲۳۶۔۲۳۷)
موضوع(من گھڑت): یہ روایت طبرانی کی المعجم الکبیر (ج۲۰ص۷۴ح۱۳۹) میں خصیب بن حجدر
کی سند سے موجود ہے اور اس روایت کے بارے میں:
٭حافظ
ہیثمی نے کہا: "رواہ
الطبراني فی الکبیر وفیه الخصیب بن حجدر وھو کذاب"
اسے
طبرانی نے الکبیر میں روایت کیا اور اس میں خصیب بن حجدر (راوی) ہے او روہ کذاب
(جھوٹا) ہے۔ (مجمع الزوائد ج۲ص۱۰۲)
٭خصیب بن
حجدر کے بارے میں امام یحییٰ بن سعید القطان نے فرمایا: "وہ جھوٹا تھا۔"
(تاریخ ابن معین روایۃ الدوری: ۳۳۲۷)
تفصیل
کیلئے اسماء والرجال کی اصل کتابوں کی طرف رجوع کریں۔