اللہ کا
،رسول اللہ ﷺ کااور امت کا مہینہ
رَجَبٌ شَهْرُ
اللَّهِ ، وَشَعْبَانُ شَهْرِي ، وَرَمَضَانُ شَهْرُ أُمَّتِي.
" رجب اللہ کا مہینہ ہے اور شعبان میرا مہینہ ہے اور رمضان میری امت کا مہینہ ہے۔"
" رجب اللہ کا مہینہ ہے اور شعبان میرا مہینہ ہے اور رمضان میری امت کا مہینہ ہے۔"
(مسند
دیلمی : ۳۰۹۵)
موضوع (من گھڑت): یہ جھوٹی روایت ہے، کیونکہ ؛
۱: اس کی
سند میں ابو بکر بن حسن النقاش متہم بالکذب ہیں ۔(لسان المیزان: رقم:۴۴۱)
۲:اور کسائی مجہول ہے۔
٭حافظ
عراقی شرح ترمذی میں فرماتے ہیں کہ: "یہ حدیث مرسلات حسن میں سے ہونے کی بنا
پر نہایت ضعیف ہے۔"
٭ شیخ
البانی رحمہ اللہ نے بھی اس کی تضعیف کی ہے۔ (ضعیف الجامع: رقم ۳۰۹۴)
٭علامہ شوکانی ، امام
ابن الجوزی اور علامہ سیوطی نے اسے موضوع قرار دیا ہے (الفوائد المجموعۃ: ص
۱۰۰،الموضوعات:۲۰۵/۲،الآلی المصنوعۃ : ۱۱۴/۲)