تمام ضعیف احادیث کو بغیر ترتیب سے دیکھنے کیلئے بٹن پر کلک کریں

Friday, February 07, 2014

٭ نمازِ جنازہ میں رفع الیدین نہ کرنے کی روایات



نمازِ جنازہ میں  رفع الیدین    نہ کرنے کی روایات
"بے شک رسول اللہﷺ نے جنازے پر تکبیریں کہیں تو آپ نے پہلی تکبیر میں رفع یدین کیا(ترمذی:1077 ؛ و قال ھذا حدیث غریب)"
اور دوسری روایت میں ہے کہ
" رسول اللہﷺ نے جنازے کی پہلی تکبیر میں رفع یدین کرتے تھے پھر دوبارہ نہیں کرتے تھے"(دارقطنی:75/2؛ ح 1814)
 ضعیف: حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے دونوں روایتوں کو ضعیف قرار دیا ہے(التلخیص الحبیر: 147/2 ح807)  پہلی روایت کی سند میں ابو فروۃ یزید بن سنان ضعیف ہے۔ (تقریب:7727) ،
دوسری روایت کا ایک راوی الفضل بن السکن مجہول ہے(احکام الجنائز للالبانی: ص116) اور دوسرا راوی حجاج بن نصیر ضعیف ہے (تقریب التہذیب:1139)