تمام ضعیف احادیث کو بغیر ترتیب سے دیکھنے کیلئے بٹن پر کلک کریں

Monday, May 18, 2015

٭محمد نام کی برکات


محمد نام کی برکات
 
 مَا طُعِمَ طَعَامٌ عَلَى مَائِدَةٍ وَلا جُلِسَ عَلَيْهَا وَفِيهَا اسْمِي إِلا قَدَّسُوا فِي كُلِّ يَوْمٍ مَرَّتَيْنِ.
" جس بھی دستر خوان پر کھانا کھایا جائے اور جس بھی مجلس میں بیٹھا جائے، اگر اس میں میرا نام ہو، تو ہر دن انہیں دو مرتبہ پاک کیا جائے گا۔"
(الکامل في ضعفاء الرجال لابن عدي: ۲۷۵/۱، موضع أوھام الجمع والتفریق للخطیب: ۴۴۷/۱، العلل المتناھیة لابن الجوزي: ۲۶۷)


موضوع (من گھڑت):  یہ جھوٹی روایت ہے، اسے ذکر کرنے کے بعد امام ابن عدی رحمہ اللہ نے "غیر محفوظ" قرار دیا ہے۔کیونکہ ؛
۱: اس کے راوی احمد بن کنانہ شامی کے بارے میں امام صاحب فرماتے ہیں: مُنٗکِرُ الٗحَدِیٗثِ ، وَلَیٗسَ بِالٗمَعٗرُوٗفِ.
"یہ منکر الحدیث اور غیر معروف شخص ہے۔" (الکامل في ضعفاء الرجال: ۲۷۴/۱)
۲: اس روایت کی صحت کے لیے امام ابن عدی رحمہ اللہ کے استاذ یحییٰ بن عبد الرحمن بن ناجیہ حرانی کی توثیق بھی درکار ہے۔