تمام ضعیف احادیث کو بغیر ترتیب سے دیکھنے کیلئے بٹن پر کلک کریں

Thursday, April 09, 2015

٭ کھڑے ہوکر جوتے پہننے کی ممانعت

کھڑے ہوکر جوتے پہننے کی ممانعت
 
 سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ:
 نَهَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیٗهِ وَ سَلَّمَ أَنٗ یَنٗتَعِلَ الرَّجُلُ وَ ھُوَ قَائِمٌ.
"رسول اللہ ﷺ نے حالتِ قیام میں جوتے پہننے سے منع فرمایا ہے۔"
(سنن الترمذی: ۱۷۷۵، وقال: "ھذا حدیث غریب")
سخت ضعیف:  یہ روایت سخت ضعیف ہے، کیونکہ؛
۱: اس کا راوی حارث بن نبھان "متروک" راوی ہے۔ (تقریب التہذیب: ۱۰۵۱)
٭امام بخاری رحمہ اللہ نے فرمایا: "منکر الحدیث" (التاریخ الکبیر: ۲۸۴/۲)
٭امام یعقوب بن سفیان الفسوی رحمہ اللہ  نے "منکر الحدیث" قرار دیا ہے۔ (المعرفة والتاریخ: ۱۴۱/۳)
٭امام نسائی رحمہ اللہ نے فرمایا: "متروک الحدیث" (الضعفاء و المتروکون: ۱۱۶)
٭امام یحییٰ بن معین رحمہ اللہ نے فرمایا: "ضعیف" (تاریخ یحییٰ بن معین، روایة الدوری: ۲۲/۴)
٭ امام عجلی رحمہ اللہ نے "ضعیف الحدیث" کہا ہے۔ (الثقات: ۲۴۹)
٭ امام ابو حاتم الرازی  رحمہ اللہ نے فرمایا: "متروک الحدیث، ضعیف الحدیث، منکر الحدیث" (الجرح و التعدیل: ۹۲/۳)
تنبیہ:  اس روایت کی اور بھی سندیں ہیں  جو تمام کی تمام  ضعیف ہیں۔