عیدین کی تکبیرات کے الفا
ظ
ایک رویت میں آیا ہے کہ نبی ﷺ
ایام عید کی تکبیروں میں درج ذیل کلمات کہتے تھے:
" اللہ أکبر اللہ أکبر اللہ أکبر، لا إلٰه إلا اللہ، واللہ أکبر،
اللہ أکبر ، وللہ الحمد"
(سنن
الدارقطنی: ج۲ص۴۹ح۱۷۲۱)
موضوع (من گھڑت): اس
روایت کی سند موضوع ہے۔
٭اس کا
راوی عمرد بن شمر" کذاب "ہے
٭ اس کا
دوسرا راوی جابر الجعفی سخت ضعیف رافضی ہے
٭اسی طرح
نائل بن نجیح ضعیف راوی ہے۔
تکبیرات عیدین کے صحیح
الفاظ:
تکبیرات عیدین کے الفاظ نبی کریم ﷺ
سے ثابت نہیں لیکن صحابہ کرام رضی اللہ
عنہم اور تابعین عظام رحمہم اللہ
سےتکبیرات کے درج ذیل الفاظ ثابت ہیں:
٭عبد اللہ
بن عباس رضی اللہ عنہما تکبیرات عیدین میں درج ذیل الفاظ ہڑھتے تھے۔ "اللہ
أکبر کبیرًا اللہ أکبر کبیرًا ، اللہ
أکبر وأجل، اللہ أکبر وللہ الحمد" (مصنف ابن ابی شیبہ: ۱۶۷/۲ح۵۶۵۰)
٭ سیدنا
سلمان الفارسی رضی اللہ عنہ یہ الفاظ پڑھتے تھے: "اللہ أکبر اللہ أکبر اللہ
أکبر" (مصنف عبد الرزاق : ۲۹۴/۱۱ح۲۰۵۸۱، والبیہقی:۳۱۶/۳، وسندہ حسن)
٭ابراہیم
النخعی رحمہ اللہ سے درج ذیل الفاظ ثابت ہیں: "اللہ أکبر اللہ أکبر، لاإلٰه
إلا اللہ ، واللہ أکبر، اللہ أکبر، وللہ الحمد" (مصنف ابن ابی شیبہ:
ج۲ص۱۶۷ح۵۶۴۹، وسندہ صحیح)
درج بالا تکبیرات صحابہ و تابعین سے ثابت ہیں
لہٰذا ایام عیدین میں انھیں پڑھنے میں کوئی حرج نہیں بلکہ اقتداءبالسلف کی رو سے
ثواب کی امید ہے۔ والحمد اللہ