تمام ضعیف احادیث کو بغیر ترتیب سے دیکھنے کیلئے بٹن پر کلک کریں

Monday, February 03, 2014

٭شادی سے غربت کا خاتمہ



شادی سے غربت کا خاتمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ : " نبی کریم ﷺ کے پاس ایک آدمی آیا اور فاقے کی شکایت کی ، تو آپ ﷺ نے اسے شادی کرنے کا حکم دیا۔" (تاریخ بغداد : ج1 ص 365 ت 307 محمد بن احمد بن نصر الترمذی)

سخت ضعیف : اس روایت کے راوی  ابو عثمان سعید بن موسی بن ابی موسی المدنی کے بارے میں محدثین کرام کی گواہیاں درج ذیل ہیں:
1: امام ابو حاتم الرازی رحمہ اللہ نے فرمایا: "اس کی حدیث کوئی چیز نہیں۔   " (کتاب الجرح و التعدیل : 58/4 ت 257)
2:حافظ ابن حبان البستی نے طویل کلام کے بعد فرمایا: "جب یہ منفرد (اکیلا) ہو تو اس کی روایت سے حجت پکڑنا جائز نہیں۔" (کتاب المجرحین ج 1 ص 326 ، دوسرا نسخہ ج 1 ص 410)
3: حافظ ابن الجوزی نے اس راوی کو کتاب الضعفاء المترکین میں ذکر کیا۔ (325/1 ت 1435)
4: حافظ ذہبی نے اسے دیوان الضعفاء و المتروکین میں ذکر کیا۔ (332/1 ت 1647)
5: لسان المیزان میں بھی اس راوی کا ذکر بطورِ جرح مذکور ہے۔ (ج 3 ص 41 ، دوسرا نسخہ 290/3)
اس روایت کا ایک اور راوی عبدالباقی بن قانع البغدادی بھی تحقیق راجح میں اختلاط کی وجہ سے ضعیف ہے۔