تمام ضعیف احادیث کو بغیر ترتیب سے دیکھنے کیلئے بٹن پر کلک کریں

Monday, February 03, 2014

٭ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی طرف جھوٹی منسوب کتاب


نہج البلاغہ کی حقیقت
نہج البلاغہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی طرف جھوٹی منسوب کتاب ہے، جیسا کہ حافظ ذہبی رحمہ اللہ لکھتے ہیں
"یہ (علی بن حسین علوی (حسینی ، متکلم ، رافضی ، المعروف الشریف المرتضیٰ)) کتاب نہج البلاغہ گھڑنے کے ساتھ متہم ہے، اس کے پاس علوم کی بڑی مہا رت تھی ، جو اس کی کتاب نہج البلاغہ کا مطالعہ کرتا ہے ، یقین کرلیتا ہے کہ  یہ علی رضی اللہ عنہ پر جھوٹ ہے ، کیونکہ اس میں سیدین ، یعنی ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہما پر واضح طعن و تشنیع موجود ہے ، نیز اس میں تناقض اور ایسی کمزور باتیں ہیں کہ قریشی صحابہ اور دیگر متاخرین کی سیرت سے واقف شخص یقین کرلیتا ہے کہ اس کتاب کا اکثر حصہ من گھڑت اور جھوٹا ہے۔" (میزان الاعتدال : 124/3)
نیز لکھتے ہیں: "اس بات میں اختلاف ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی طرف منسوب جھوٹی کتاب نہج البلاغہ اس نے وضع کی تھی یا اس کے بھائی الرضی کی گھڑنت ہے۔" (تاریخ اسلام: 558/9)