تمام ضعیف احادیث کو بغیر ترتیب سے دیکھنے کیلئے بٹن پر کلک کریں

Monday, February 03, 2014

٭بروز جمعہ والدین کی قبروں کی زیارت کا ثواب



بروز جمعہ والدین کی قبروں کی زیارت کا ثواب
جو اپنے والدین یا ایک کی قبر پر ہر جمعہ کے دن زیارت کو حاضر ہو ، اللہ تعالیٰ اس کے گناہ بخش دے اور ماں باپ کے ساتھ اچھا برتاؤ کرنے والا لکھا جائے۔  (نوادر الاصول للترمذی : ص 24)
موضوع (من گھڑت) : امام سیوطی اور شیخ البانی نے اس روایت کو موضو ع کہا ہے۔ (اللآلی المصنوعۃ : 366/2) ( السلسلۃ الضعیفۃ : 49 ، مشکوٰۃ علامہ البانی ج1 ص 554) امام ہیثمی نے فرمایا ہے کہ اس کی سند میں عبد الکریم ابو امیہ راوی ضعیف ہے۔ (مجمع الزوائد: 189/3) حافظ عراقی نے کہا ہے کہ اس کی سند میں محمد بن نعمان راوی مجہول ہے (تخریج الاحیاء : 402/9)