تمام ضعیف احادیث کو بغیر ترتیب سے دیکھنے کیلئے بٹن پر کلک کریں

Monday, February 03, 2014

٭جنت میں نبی ﷺ کی بیویاں



جنت میں نبی ﷺ کی بیویاں
سیدنا ابو امامہ الباہلی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے ، انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو سیدہ عائشہ رضی اللہ وعنہما سے یہ فرماتے ہوئے سنا : "کیا آپ کو معلوم ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جنت میں مریم بنت عمران ، موسی   کی بہن کلثم اور فرعون کی بیوی (آسیہ)عَلَیھُمَا السّلام  سے میرا نکاح کردیا ہے۔" (المعجم الکبیر للطبرانی : 259/8 ، ح : 8006 ، الکامل فی ضعفاء الرجال لابن عدی : 180/7)
موضوع (من گھڑت) : 1: اس کی سند میں خالد بن یوسف السمتی راوی جمہور   کےنزدیک ضعیف  ہے۔ امام ابن عدی (الکامل : 45/3) ، حافظ ذہبی (میزان الاعتدال : 648/1) اور حافظ ہیثمی (مجمع الزوائد : 218/9) رحمہم اللہ نے اسے ضعیف کہا ہے۔
2: عبد النور بن عبد اللہ راوی "وضاع" ، یعنی خود حدیثیں گھڑ کر رسول اللہ ﷺ کی طرف منسوب کرنے والا ہے۔ اس کے بارے میں امام عقیلی رحمہ اللہ فرماتے ہیں :  "یہ شخص غالی رافضی تھا ، حدیثیں گھڑتا تھا اور خبیث النفس تھا۔" (الضعفاء الکبیر للعقیلی : 114/3 ، ت : 1087)
3: یونس بن شعیب راوی کے بارے میں امام بخاری رحمہ اللہ نے "منکر الحدیث" کے الفاظِ جرح استعمال کرتے ہیں۔ (الکامل فی ضعفاء الرجال لابن عدی180/7 ، و سندہ حسن) امام عقیلی رحمہ اللہ فرماتے ہیں : "اس کی حدیث غیر محفوظ ہے۔" (الضعفاء الکبیر للعقیلی : 459/4)