تمام ضعیف احادیث کو بغیر ترتیب سے دیکھنے کیلئے بٹن پر کلک کریں

Tuesday, February 04, 2014

٭نبی کریم ﷺ کیلئے ہند کے راجہ کا تحفہ



نبی کریم ﷺ کیلئے ہند کے راجہ کا تحفہ
"ہندوستان کے ایک راجہ نے آنحضرت ﷺ کی خدمت میں ایک زنجیل (تازہ ادرک یا خشک سونٹھ) لا تحفہ بھیجا۔ جسے آنحضرت ﷺ نے پسند فرمایا اور ٹکرے ٹکرے کرکے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں تقسیم فرمایا اور خود بھی تناول فرمایا۔" (فرقہ اہلحدیث پاک و ہند کا تحقیقی جائزہ ص 2 بحوالہ مستدرک الحاکم ج 4 ص 35)
ضعیف : عرض ہے کہ مستدرک الحاکم  (ج4 ص 135 ح 7190) کی یہ روایت کئی وجہ سے ضعیف و مردود ہے: مثلاً علی بن زید بن جدعان ضعیف راوی ہے۔ (تقریب التہذیب: 4734) ، عمرو بن حکام جمہور محدثین کے نزدیک ضعیف و مجروح تھا۔ (لسان المیزان ج 4 ص 320-321) ، یہ روایت منکر ہے (میزان الاعتدال ج 3 ص 254)