تمام ضعیف احادیث کو بغیر ترتیب سے دیکھنے کیلئے بٹن پر کلک کریں

Wednesday, February 05, 2014

٭ سلام کے وقت نبی ﷺ کی روح لوٹائی جاتی ہے



سلام کے وقت نبی ﷺ کی روح لوٹائی جاتی ہے
ایک روایت میں آیا ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:جو شخص بھی مجھ پر سلام کہے گا تو اللہ تعالیٰ مجھ پر میری روح لوٹا دے گاتاکہ میں اس کے سلام کا جواب  دےدوں۔(سنن ابی داؤد:2041)
ضعیف : بعض علماء نے اس روایت کو حسن قرار دیا لیکن اس کی سند اس وجہ سے ضعیف ہے کہ اس خاص روایت میں یزید بن عبد اللہ بن قسیط  کا سید نا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ  سے سماع ثابت نہیں ہے اور ابن قسیط کی عام روایات تابعیں عن الصحابہ سے ہیں
 حافظ ابن تیمیہ نے روایت مذکورہ پر کلام کرتے ہو ئے کہا: "پس اس کے ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے سماع  میں نظر ہے ۔"(جلاء الافہام ص 53)
اس قول کے مطابق یہ ہے کہ اس خاص حدیث میں ان کے سماع میں نظر ہے ۔ورنہ ایک اور روایت میں یزید بن عبداللہ بن قسیط کا سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے سماع ثابت ہے۔(السنن الکبری للبیہقی: 122/1) اس انقطاع کے شبہ کی وجہ سے یہ روایت ضعیف ہے ۔