تمام ضعیف احادیث کو بغیر ترتیب سے دیکھنے کیلئے بٹن پر کلک کریں

Wednesday, February 05, 2014

٭ قبرستان میں گیارہ دفعہ سورہ اخلاص پڑھنا



قبرستان میں گیارہ دفعہ سورہ اخلاص پڑھنا
حضرت علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو شخص قبرستان پر گزرا ، پھر گیارہ مرتبہ "قل ھو اللہ أحد" پڑھ کر اس کا ثواب مردوں کو پہنچا دیا تو اس کو ان مردوں کی تعداد کے برابر ثواب عطا کیا جائے گا۔ (کنز العمال: 42596 بحوالہ الرافعی عن علی)
موضوع (من گھڑت) : عبدالکریم بن محمد الرافعی القزدینی کی کتاب "التدوین فی ذکر أھل العلم بقزوین" میں یہ روایت درج ذیل سند و متن سے مذکور ہے : " داود بن سلیمان الغازی أنبا علی بن موسی الرضا عن أبیہ موسی بن جعفر عن أبیہ جعفر بن محمد عن أبیہ محمد بن علی عن أبیہ علی بن الحسین عن أبیہ الحسین بن علی عن أبیہ علی بن أبی طالب رضی اللہ عنہ۔"
اس سند میں داود بن سلیمان الغازی القزوینی الجرجانی ہے، جس کے بارے میں حافظ ذہبی نے فرمایا: اور ہر حال میں وہ شیخ کذاب ہے ، اس نے (علی) الرضا سے موضوع (جھوٹا) نسخہ بیان کیا ہے۔ (میزان الاعتدال : 2608/2) ، حافظ ابن حجر نے حافظ ذہبی کا یہی کلام معمولی اختلاف کے ساتھ بغیر کسی رد کے نقل کیا ہے۔ ( لسان المیزان  : ج 2 ص 417 ، دوسرا نسخہ : 13/3) ، ابن عراق الکنانی نے بھی اسے کذابین میں شما رکیا ہے۔ (تنزیعہ الشریعۃ : 58/1)  ۔ سخاوی نے کہا: اور مذکور سند کے ساتھ اس نے موضوع نسخہ بیان کیا ہے۔ (المقاصد الحسنۃ :ص 154 رقم 321) ، محمد طاہر پٹنی نے لکھا ہے : داود بن سلیمان الجرجانی کذاب (تذکرۃ الموضوعات : ص 254)