روزے دار کا سونا عبادت ہے
نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا:" روزے دار كا سونا عبادت ہے، اور
اس كى خاموشى تسبيح اور روزے دار كى دعا قبول ہوتى ہے، اور اس کاعمل ڈبل كر ديا جاتا
ہے " شعب الايمان للبیہقی ( 3 / 143 )
ضعیف: امام بيہقى رحمہ اللہ نے اس
كى سند كو ضعيف قرار ديتے ہوئے كہا ہے كہ اس كى سند كا ايك راوى " معروف بن حسان
" ضعيف ہے، اور سليمان بن عمرو النخعى اس سے بھى زيادہ ضعيف ہے. اور عراقى رحمہ
اللہ تخريج احياء علوم الدين ( 1 / 310 ) ميں كہتے ہيں: " سليمان النخعى كذابوں
ميں سے ايك كذاب اور جھوٹا ہے، اور مناوى رحمہ
اللہ نے بھى فيض القدير ( 9293 ) ميں اسے ضعيف قرار ديا ہے، علامہ البانى رحمہ اللہ
نے سلسلۃ الاحاديث الضعيفۃ والموضوعۃ حديث نمبر ( 4696 ) ميں اسے ضعيف كہا ہے.