تمام ضعیف احادیث کو بغیر ترتیب سے دیکھنے کیلئے بٹن پر کلک کریں

Saturday, February 08, 2014

٭ امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کی وفات کے وقت کا قصہ



امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کی وفات کے وقت کا قصہ
امام احمد کے پڑوسی الورکانی سے مروی ہے کہ "جس دن امام احمد فوت ہوئے تو چار گروہوں میں ماتم اور نوحہ  ہوا۔ یہودیوں ، نصرانیوں اور مجوسیوں میں سے اس دن بیس ہزار لوگوں نے اسلام قبول کیا۔" ظفر (نامی راوی) کی روایت میں ہے یہود ، نصاریٰ اور مجوسیوں میں سے دس ہزار لوگوں نے اسلام قبول کیا۔
(مقدمۃ الجرح و التعدیل: ص 313 ، تاریخ بغداد: 423/4 ، حلیۃ الاولیاء: 180/9 ، مناقب احمد لابن الجوزی: ص 419 تا 420 ، تہذیب الکمال: 428/1 ، سیر اعلام النبلاء: 343/11)
"حدثنی أبوبکر محمد بن عباس المکی: سمعت الورکانی جار أحمد بن حنبل"
یہ قصہ صحیح نہیں ہے۔ بعض اہلِ علم نے اس قصے پر جرح کی اور اس کے ضعف پر سب سے زیادہ توجہ حافظ ذہبی نے دی ، آپ نے اپنی بہت سی کتب میں اس قصے کے بطلان پر کلام فرمایا ہے۔
اس قصے کا راوی الورکانی مجہول ہے لہٰذا یہ قصہ باطل و مردود ہے۔