تمام ضعیف احادیث کو بغیر ترتیب سے دیکھنے کیلئے بٹن پر کلک کریں

Friday, February 07, 2014

٭ جماعت کھڑی ہو جائے تو فجر کی سنتیں پڑھنا



جماعت کھڑی ہو جائے تو فجر کی سنتیں پڑھنا
"جب جماعت کھڑی ہوجائے تو فرض  نماز کے علاوہ کوئی نماز نہیں سوائے  فجر کی دو سنتوں  کے۔"
موضوع (من گھڑت) :  علامہ طاہر پٹنی  حنفی اور امام شوکانی  نے اسے موضوعات (من گھڑت) کے ضمن میں ذکر کیا ہے اور نقل کیا ہے کہ امام بیہقی نے فرمایا کہ اس زیادتی "رکعتی الصبح " کی کوئی اصل موجود نہیں اور اس میں حجاج بن نصیر اور عباد بن کثیر راوی ضعیف ہیں۔ (تذکرۃ الموضوعات : ص 40) (الفوائد المجموعۃ: ص 33) (تنزیعہ الشریعۃ : 145/2)