تمام ضعیف احادیث کو بغیر ترتیب سے دیکھنے کیلئے بٹن پر کلک کریں

Sunday, February 09, 2014

٭ محمد نام والا آگ کے عذاب سے محفوظ



محمد نام والا آگ کے عذاب سے محفوظ
ایک روایت میں آیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: مجھے اپنی عزت اور جلال کی قسم !(اے نبی کریمﷺ) میں کسی ایسے شخص کو آگ کا عذاب نہیں دوں گا جس کا نام آپ کے نام پر  (یعنی محمد ) ہو گا۔ (إنسان العیون یعنی السیرۃ الحلبیۃ:۱؍ ۸۳، دوسرا نسخہ :۱؍ ۱۳۵)

موضوع :اس روایت کو طاہر القادری صاحب نے روایت نمبر۱ قرار دے کر بحوالہ انسان العیون بطورِ حجت پیش کیا ہے،  حالانکہ انسان العیون (السیرۃ الحلبیۃ) نامی کتاب میں اس کی کوئی سند یا حوالہ موجود نہیں ہے۔


 علامہ عجلونی حنفی اور ملا علی قاری نے بتایا کہ اسے ابو نعیم نے روایت کیا ہے۔  (دیکھئے: کشف الخفاء ومُزیل الإلباس:۱؍۳۹۰ح ۱۲۴۵،الأسرار المرفوعۃ في الأخبار الموضوعۃ : ص ۲۰۱ رقم ۱۹۲)

ابو نعیم والی روایت کی سند سیوطی کی کتاب ذیل اللآلي المصنوعۃ (ص ۲۰۱) میں موجود ہے اور ابو نعیم کی سند سے ہی اسے مسند الفردوس  میں نقل کیا گیا ہے۔ دیکھئے مسند الفردوس اور اس کا حاشیہ (۳؍ ۲۲۰ ح ۴۴۹۱ وقال في الأصل:نبیط بن شریط)

اس کے راوی احمد بن اسحق بن ابراہیم بن نبیط بن شریط کے بارے میں حافظ ذہبی نے فرمایا :

 ’’اس سے حجت پکڑنا حلال نہیں،کیونکہ وہ کذاب ( جھوٹا )ہے۔ ‘‘ (میزان الاعتدال:۱؍ ۸۳ ت ۲۹۶، لسان المیزان: ۱؍ ۱۳۶)

 کذاب کے موضوع نسخے سے روایت کو ’ مشہور حدیث ِمبارکہ‘ کہہ کر بطورِ حجت نقل کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ بیان کرنے  والاڈاکٹر طاہر القادری ترویج اکاذیب میں مصروف ہے۔