تمام ضعیف احادیث کو بغیر ترتیب سے دیکھنے کیلئے بٹن پر کلک کریں

Thursday, February 06, 2014

٭رجب اور شعبان کے مہینے کی فضیلت

رجب اور شعبان کے مہینے کی فضیلت

فَضْلُ شَهْرِ رَجَبٍ عَلَى الشُّهُورِ كَفَضْلِ الْقُرْآنِ عَلَى سَائِرِ الْكَلامِ، وَفَضْلُ شَهْرِ شَعْبَانَ عَلَى الشُّهُورِ كَفَضْلِي عَلَى سَائِرِ الأَنْبِيَاءِ.
رجب کے مہینہ کی فضیلت ایسی  ہی ہے جیسی قرآن کی فضیلت تمام کلام پہ اور شعبان کے مہینہ کی وہی فضیلت ہے جیسی میری تمام انبیاء پر“
(المقاصد الحسنۃ: ۷۴۰)


موضوع (من گھڑت): یہ جھوٹی اور من گھڑت روایت ہے، کیونکہ؛
٭ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ اس روایت کو موضوع قراردیتے ہوئے رقمطراز ہیں: "اس کے تمام رواۃ بجز سقطی کے ثقات ہیں کیونکہ وہ حدیثیں گھڑنے میں معروف تھا" (تبیین العجب: ص ۱۴)
 
 مزید دیکھئے: (کشف الخفاء للعجلونی: ۸۵/۲) ، (تمییز الطیب من الخبیث: ۹۱۹) اور (الأسرار المرفوعة : ۲۵۴)