تمام ضعیف احادیث کو بغیر ترتیب سے دیکھنے کیلئے بٹن پر کلک کریں

Friday, February 07, 2014

٭ مسواک کے ساتھ نماز کی فضیلت

"مسواک  کے ساتھ نماز مسواک کے بغیر نماز سے  ستر گناہ افضل ہے۔" (شعب الایمان للبیہقی:2773-2774 ، السنن الکبریٰ للبیہقی:38/1)
ضعیف: یہ روایت ضعیف ہے، کیونکہ:
٭اس میں معاویہ بن یحییٰ الصدفی ضعیف ہے۔ (السنن الکبریٰ للبیہقی:397/1)، اسے جمہور محدثین نے ضعیف قرار دیا ہے۔ (مجمع الزوائد:84/2 ، انوار الصحیفہ:ص195)
٭اس میں محمد بن یسار صدوق مدلس ہیں اور سند عن سے ہے۔
٭ امام نووی  نے اس روایت کو ضعیف قرار دیا ہے۔(المجموع: 72/1)
٭  شیخ البانی نے بھی  اس روایت کو ضعیف قرار دیا ہے۔(ضعیف الجامع الصغیر: 3519)
٭شیخ شعیب أرنؤوط نے کہا ہے  کہ یہ روایت ضعیف ہے، اس کی سند منقطع ہے کیونکہ محمد بن اسحاق نے یہ حدیث امام زہری سے نہیں سنی۔(مسند احمد محقق: 26340)
٭حافظ ابن حجر بیان کرتے ہیں کہ امام ابن معین نے فرمایا:اس روایت کی کوئی سند بھی  صحیح نہیں اور یہ روایت باطل ہے۔   ، ، (تلخیص الحبیر: 68/1)
تنیبہ: اس روایت کے سخت ضعیف شواہد بھی ہیں۔