تمام ضعیف احادیث کو بغیر ترتیب سے دیکھنے کیلئے بٹن پر کلک کریں

Friday, February 07, 2014

٭ عمامہ پہن کر نماز پڑھنے کی فضیلت

 عمامہ پہن کر نماز پڑھنے کی فضیلت

 ابن عمر رضی اللہ عنہما  سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
عمامہ باندھ کر پڑھی گئی ایک نماز بغیر عمامہ کے پڑھی گئی پچیس (25) نمازوں کے برابر ہوتی ہے۔
 اور عمامہ باندھ کر ایک نمازِ جمعہ بغیر عمامہ پڑھی گئی جمعہ کی ستر (70) نمازوں کے برابر ہے۔ 
بے شک فرشتے عمامہ باندھ کر جمعہ میں حاضر ہوتے ہیں اور غروب آفتاب تک دستار و عمامہ والوں کے لئے رحمت کی دعائیں کرتے رہتے ہیں۔"
(امام سیوطی نے اس روایت کو تاریخ ابن عساکر اور الفردوس دیلمی کی طرف منسوب کیا ہے)
موضوع (من گھڑت) :
٭امام
سیوطی نے اسے "ذیل الاحادیث الموضوعہ" کے صفحہ 110 پر نقل کیا ہے۔ اور اس کے موضوع اور من گھڑت ہونے کے حکم کو برقرار رکھا ہے۔
٭"تنزیعہ الشریعۃ" میں ابنِ عراق نے بھی ان کی متابعت کی ہے۔
٭"
فتح القدیر شرح الجامع الصغیر" میں علامہ مناوی نے لکھا ہے کہ حافظ ابن حجر نے اس حدیث کو موضوع یعنی من گھڑت قرار دیا ہے۔
٭علامہ
سخاوی نے بھی  "المقاصد صفحہ 124" پر حافظ ابن حجر کا یہ فیصلہ نقل کیا ہے اور اسے پسند کیا ہے۔
٭حافظ ابن حجر عسقلانی فرماتے ہیں: "یہ روایت جعلی و من گھڑت ہے" (لسان المیزان : 244/3)
٭علامہ
ناصر الدین البانی رحمہ اللہ نے اپنی کتاب "سلسلۃ الاحادیث الضعیفۃ و الموضوعۃ (ج1 ص 158-160)" میں اس روایت پر کلام کیا ہے۔