تمام ضعیف احادیث کو بغیر ترتیب سے دیکھنے کیلئے بٹن پر کلک کریں

Sunday, February 09, 2014

٭ قبر نبوی ﷺ کی زیارت شفاعتِ نبوی کا ذریعہ



قبر نبوی ﷺ کی زیارت شفاعتِ نبوی کا ذریعہ
جس نے میری قبر کی زیارت کی اس کے لیے میری شفاعت واجب ہوگئی۔

ضعیف: حافظ ابن حجر   نے، اور امام سیوطی کے مطابق امام ذہبی (رحمہم اللہ) نے  بھی اس روایت کی تمام اسناد کو ضعیف کہا ہے۔امام نووی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ اس کی سند بہت زیادہ ضعیف ہے۔ محدث العصر علامہ البانی رحمہ اللہ نے اسے موضوع (گھڑی ہوئی) قرار دیا ہے۔ (تلخیص الحبیر: 255/3) ، (الدر المنتشرۃ فی الأ حادیث المشتھرۃ: ص، 19) ، (کما فی دفاع عن الحدیث النبوی: ص، 106) ، (ضعیف الجامع الصغیر : 5607) اس کا راوی موسیٰ بن ہلال عبدی  "مجہول"ہے اور  محدثین نے اس کئ بیان کردہ روایت کو  منکر قرار دیا ہے۔(لسان المیزان لابن حجر: 136/6) ، (الضعفاء الکبیر: 170/4) ، حافظ ذہبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: یہ حدیث منکر ہے۔(تاریخ الاسلام:212/11) ، امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:اس کی سند ضعیف ہے۔(المجموع شرح المھذب: 272/8 ) ، حافظ ابن حجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اس حدیث کی ساری سندیں ضعیف ہیں ۔ (تلخیص الحبیر: 267/2) (سنن الدارقطنی:278/2، ح 2669)