تمام ضعیف احادیث کو بغیر ترتیب سے دیکھنے کیلئے بٹن پر کلک کریں

Wednesday, February 05, 2014

٭جمعہ کے دن سورۃ آل عمران کی تلاوت

Daeef Hadiths, Zaeef Hadees, ضعیف حدیث، موضوع حدیث، سلسلة الأحادیث الضعیفة

جمعہ کے دن سورۃ آل عمران کی تلاوت
 
ابن عباس رضی اللہ تعالی عنھما بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
"جمعہ کے دن جس نے بھی سورۃ آل عمران پڑھی اس پر اللہ تعالی اوراسکے فرشتے غروب شمس تک رحمتیں بھیجتے ہیں۔"
(المعجم الاوسط: ۱۹۱/۶ ، معجم الکبیر : ۴۸/۱۱ )

موضوع (من گھڑت) :
٭اس کے متعلق علامہ ھیثمی کا کہنا ہے کہ : اسے طبرانی نےالمعجم الاوسط اور معجم الکبیرمیں روایت کیا ہے ،اس کی سند میں طلحۃ بن زید الرقی ”ضعیف“ ہے ۔ مجمع الزوائد ( ۱۶۸/۲)
٭اور حافظ ابن حجر رحمہ اللہ تعالی کہتے ہیں کہ : طلحۃ  ”سخت ضعیف“ ہے ، بلکہ امام احمد اور ابوداود رحمہما اللہ نے تواس کی طرف وضع کی نسبت کی ہے ۔ فیض القدیر ( ۱۹۹/۶)
٭شیخ علامہ البانی رحمہ اللہ تعالی نے اس حدیث کوموضوع قرار دیا ہے دیکھیں ضعیف الجامع حدیث نمبر ( ۵۷۵۹ )
دوسری روایت: اور ایسے ہی اس ( سورۃ آل عمران ) کے بارہ میں تمیمی رحمہ اللہ تعالی نے " الترغیب " میں یہ حدیث روایت کی ہے : 
” جس نے جمعہ کی رات سورۃ آل عمران پڑھی اسے اتنا اجر ملے گا جتنا کہ بیداء یعنی ساتویں زمین اور عروب یعنی ساتویں آسمان کے درمیان فاصلہ ہے )
٭اس حدیث کے بارہ میں مناوی رحمہ اللہ کا کہنا ہے کہ یہ غریب اور بہت ہی ضعیف ہے ۔ دیکھیں فيض القدیر ( ۱۹۹/۶ )
جمعہ کے دن سورۃ آل عمران کی تلاوت کرنے کے متعلق جتنی بھی احادیث وارد ہیں ان میں کوئی ایک بھی صحیح نہیں بلکہ یا تووہ ضعیف یاپھر موضوع ہیں ۔