تمام ضعیف احادیث کو بغیر ترتیب سے دیکھنے کیلئے بٹن پر کلک کریں

Sunday, February 09, 2014

٭ رسول اللہ ﷺ کے پاس سفید ٹوپی تھی



رسول اللہ ﷺ کے پاس سفید ٹوپی تھی
سیدہ عائشہ صدیقہؓ کی طرف منسوب ایک روایت میں آیا ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے پاس سفید ٹوپی تھی جسے آپ پہنا کرتے تھے  وہ آپ کے سر اَقدس پر جمی رہتی تھی۔ ( المنہاج السوي ص ۷۷۰ ح ۹۸۵ بحوالہ ابن عساکر فی تاریخ دمشق ۴؍ ۱۹۳ [ دوسرا نسخہ ۴؍ ۳۳۳] کنز العمّال ۷؍۱۲۱ ح ۱۸۲۸۵)
موضوع: اسکی سند میں عاصم بن سلیمان کوزی راوی ہے، جس کے بارے میں حافظ ابن عدی نے فرمایا: ''اُس کا شمار اُن لوگوں میں ہے جو حدیث گھڑتے تھے۔'' ( الکامل لابن عدي ۵؍ ۱۸۷۷، دوسرا نسخہ ۶؍ ۴۱۲) ، امام دارقطنی نے فرمایا:''ہشام ( بن عروہ ) وغیرہ سے روایت کرنے والا بصری جھوٹا ہے۔''(الضعفاء والمتروکین: ۴۱۲)