رجب کے روزوں کی فضیلت
جس نے رجب
میں تین روزے رکھے اللہ تعالیٰ اس کیلئے مہینے بھر کے روزے لکھ لیتے ہیں۔
موضوع(من
گھڑت): امام ابن جوزی رحمہ اللہ نے اسے موضوعات
میں ذکر فرمایا ہے۔ (الموضوعات:206/2) امام شوکانی اور حافظ سیوطی رحمہم اللہ نے
نقل فرمایا ہے کہ اس میں ابن راوی متروک جبکہ ابن علوان راوی حدیثیں گھڑنے والا
ہے۔(الفوائد المجموعۃ:ص100 ، اللآلی المصنوعۃ:97/2) شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ
رحمہ اللہ نے فرمایا ہےکہ بطورِ خاص رجب کے روزے رکھنے کے متعلق تمام احادیث ضعیف
بلکہ موضوع ہیں۔(مجموع الفتاویٰ :290/20)