تمام ضعیف احادیث کو بغیر ترتیب سے دیکھنے کیلئے بٹن پر کلک کریں

Sunday, February 09, 2014

٭ حدیث عشق

حدیث عشق
من عشق وكتم وعف فمات فهو شهيد
جس شخص نے عشق کیا ، پاکدامن رہا، اسے چھپائے رکھا اور مرگیا تو وہ شہادت کی موت مرا.
ابن حبان ( المجروحين  :1 / 349 ) ،  و الخطيب (تاريخ بغداد : 5 / 156, 262 ,: 6 / 50 - 51 ,
: 71 / 298 ,: 13 /0 184 )  و ابن عساكر ( تاريخ دمشق:12 / 263 / 2 )
موضوع (من گھڑت) :
٭ شیخ حوت نے نقل فرمایا ہے کہ امام ابن جوزی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ اس روایت کا دارومدار "سوید بن سعد" پر ہے اور وہ صحیح نہیں۔ (أسنی المطالب : ص 277) ،
٭شیخ مرعی بن یوسف کرمی نے بھی اسے موضوع کہا ہے۔ (الفوائد الموضوعۃ : ص 138) (ضعیف الجامع الصغیر : 5697)
٭ابو احمد بن عدی نے اپنی ”کامل“میں تحریر کیا ہے کہ یہ حدیث سب سے زیادہ منکر ہے‘جس کو سوید نے بیان کیا ہے 
  ٭امام بیہقی رحمہ اللہ   کا بیان ہے کہ اس پر محدثین کا انکار موجود ہے‘
٭اسی طرح ابن طاہر نے ”ذخیرہ“میں بیان کیا ہے‘اور حاکم نے ”تاریخ نیسابور“ میں اس کو ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اس حدیث پر تعجب ہے‘اگر اس میں سوید راوی نہ ہوتا تو یہ شاید صحیح ہوتی۔