تمام ضعیف احادیث کو بغیر ترتیب سے دیکھنے کیلئے بٹن پر کلک کریں

Wednesday, February 05, 2014

٭ جنازے کے ساتھ بلند آواز سے ذکر کرنا



جنازے کے ساتھ بلند آواز سے ذکر کرنا
ایک روایت میں آیا ہے کہ : آتےجاتے وقت نبی کریم ﷺ جنازے کے پیچھے چلتے تو آپ سے لا الہ الا اللہ کے علاوہ کچھ بھی نہیں سنا جاتا تھا۔ (الکامل لابن عدی: 269/1،    1607/4 ، 1608) ( نصب الرایہ:  292/2) (جاء الحق  للمفتی  احمد یا رنعیمی:  طبع قدیم ج 3 ص 404)
موضوع : اس روایت کا راوی ابراہیم بن احمد بن عبد الکریم عرف ابن ابی حمید الحرافی الضریر جھوٹا تھا، وہ حدیثیں گھڑتا تھا۔ (الکامل لابن عدی269/1 ، لسان المیزان 28/1 )