تمام ضعیف احادیث کو بغیر ترتیب سے دیکھنے کیلئے بٹن پر کلک کریں

Thursday, February 06, 2014

٭ رمضان کی تعظیم میں شعبان کا روزہ

 سب سے افضل روزہ رمضان کی تعظیم میں شعبان کا روزہ

 انس رضی اللہ عنہ سےروایت ہے کہ:
سُئِلَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم أَىُّ الصَّوْمِ أَفْضَلُ بَعْدَ رَمَضَانَ فَقَالَ ‏"‏ شَعْبَانُ لِتَعْظِيمِ رَمَضَانَ ‏".
 اللہ کے رسول ﷺ سے پوچھا گیا کہ رمضان کے بعد کون سا روزہ افضل ہے،  تو آپ ﷺ نے فرمایا:  "رمضان کی تعظیم میں شعبان کا روزہ"
(سنن ترمذی:۶۶۳ ، شرح معانی الآثار: ۸۳/۲ ، شرح السنۃ للبغوی : ۶۲۹/۶)

ضعیف: امام ترمذی نے اس روایت کو "غریب" قرار دیا ہے ،  اس کی سند میں صدقہ بن موسی محدثین کے نزدیک غیر قوی ہیں۔
۱: علامہ ہیثمی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: "ضعفه الجمهور" (مجمع الزوائد: ۲۸۶/۵)
٭ امام منذری رحمہ اللہ  نے اس حدیث کی تضعیف کی طرف اشارہ کیا ہے (الترغیب:۷۹/۱)
٭علامہ  ابن الجوزی نے "غیر صحیح "قرار دیا ہے (العلل المتناھیۃ:۹۱۴)
٭شیخ البانی رحمہ اللہ نے بھی اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ (ارواء الغلیل: ۳۹۷/۳)
٭نیز یہ روایت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی مسلم کے اندر روایت کردہ مرفوع و صحیح حدیث کی معارض بھی ہے جس میں ہے: "رمضان کے بعد افضل روزہ محرم کا روزہ ہے" (فتح الباری:۲۵۲/۴)

No comments:

تبصرہ کیجئے