تمام ضعیف احادیث کو بغیر ترتیب سے دیکھنے کیلئے بٹن پر کلک کریں

Tuesday, February 04, 2014

٭ میں مومن کے دل میں سماتا ہوں



میں مومن کے دل میں سماتا ہوں

"مجھے نہ میری زمین نے وسعت دی اور نہ آسمان نے، البتہ میرے مومن بندے کے دل نے مجھے وسعت دی ہے(یعنی میں اپنے مومن بندے کے دل میں سما جاتا ہوں۔"

موضوع :شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے  اسے موضوع قرار دیا ہے۔اور امام زرکشی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ اسے بعض ملحد لوگوں نے وضع کیا ہے۔(کما فی المصنوع فی معرفۃ الحدیث  الموضوع:ص،164)، حافظ عراقی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ مجھے اس کوئی اصل نہیں ملی(تخریج أحادیث الاحیاء:231/6)، شیخ البانی رحمہ اللہ نے  فرمایا ہے کہ اس کی کوئی اصل نہیں۔(السلسلۃ الضعیفۃ   : 5103)