تمام ضعیف احادیث کو بغیر ترتیب سے دیکھنے کیلئے بٹن پر کلک کریں

Monday, February 03, 2014

٭جنتی کو 72حوریں ملیں گی



جنتی کو 72حوریں ملیں گی
 ایک روایت میں آیا ہے کہ  ہر آدمی کو(جنت میں) 72 حوریں اورسیدنا آدم علیہ السلام کی اولاد سے دو  عورتیں ملیں گی۔ (مسند ابی یعلی بحوالہ النہلیۃ فی الفتن و الملاحم : 177/1 ح 498 ، المطولات للطبرانی ح : 36/1 المعجم الکبیر 276/25)
سخت ضعیف: اس کا راوی اسماعیل بن رافع ضعیف ہے۔ حافظ ابن حجر نے کہا: ضعیف الحفظ (تقریب التہذیب : 442) ، اس روایت کی سند متصل نہیں ہے اور امام بخاری رحمہ اللہ نے فرمایا: "یہ صحیح نہیں ہے۔" (الکامل لابن عدی : 278/1 و سندہ صحیح)