تمام ضعیف احادیث کو بغیر ترتیب سے دیکھنے کیلئے بٹن پر کلک کریں

Wednesday, February 05, 2014

٭ لیلۃ القدر 27 اور 29 کی رات ہے



لیلۃ القدر 27 اور 29 کی رات ہے
"لیلۃ القدر ستائیسویں یا انتیسویں رات ہے اور اس رات میں زمین پر اس قدر فرشتے موجود ہوتے ہیں کہ ان کی تعداد کنکریوں سے بھی زیادہ ہوتی ہے۔"
(مسند ابو داود الطیالسی : 2545 ، مسند احمد :519/2 ، ابن خزیمۃ : 223/2 ، عن عمران القطان عن قتادہ عن ابی میمونۃ عن ابی ھریرۃ مرفوعاً)
ضعیف: اس حدیث کو علامہ البانی نے سلسلۃ الاحادیث الصحیحۃ جلد 5 ، حدیث نمبر 2205 ، ص 240 ، پر نقل کرکے حسن کہا ہے۔ لیکن  اس روایت کی سند میں قتادہ راوی مشہور مدلس ہے (تعریف اھل التقدیس ص 146 ، 147 )  اور عن کے ساتھ روایت کررہا ہے لہٰذا یہ روایت معنعن ہونے کی وجہ سے  ضعیف ہے۔