تمام ضعیف احادیث کو بغیر ترتیب سے دیکھنے کیلئے بٹن پر کلک کریں

Thursday, February 06, 2014

٭ نصف (15)شعبان سے متعلق ضعیف روایات



 نصف  (15)شعبان سے متعلق ضعیف روایات
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی روایت ہے: "جس نے پندرہویں شعبان کی رات میں بارہ رکعتیں نماز پڑھی ، اور ہر رکعت میں تیس مرتبہ "قل ھو اللہ احد" پڑھی تو نماز سے فارغ بھی نہیں ہوتا کہ اسے جنت میں اس کا ٹھکانہ دکھادیا جاتاہے ، اور اس کے گھر والوں میں ایسے دس لوگوں کے سلسلے میں اس کی سفارش قبول کی جائے گی جن پر جہنم واجب ہوچکی ہوگی"۔(کشف الاستار : 436/3 ، العلل المتناھیۃ: 70/1)
اس کی سند میں عبد الرحمن مجہول اور اعمش مدلس راوی ہیں، نیز اس میں ہشام کا کوئی متابع نہیں ہے جیسا کہ امام ابن بزار نے اس کی وضاحت کی ہے اور امام ابن الجوزی نے اس روایت کی سند میں متعدد مجہول راویوں کی وجہ سے موضوع قرار دیا ہے، اور امام ابن القیم اور علامہ سیوطی نے بھی اسے موضوع قرار دیا ہے۔ (المنار المنیف : ص 90 و اللآلی المصنوعۃ: 59/2)