تمام ضعیف احادیث کو بغیر ترتیب سے دیکھنے کیلئے بٹن پر کلک کریں

Thursday, February 06, 2014

٭ نصف (15)شعبان سے متعلق ضعیف روایات



نصف  (15)شعبان سے متعلق ضعیف روایات
 
اے علی (رضی اللہ عنہ) ! جس کسی نے بھی شعبان کی پندرہویں شب کو ایک ہزار بار "قل ھو اللہ احد" کے ساتھ سو رکعتیں پڑھی تو اس رات جو کچھ وہ مانگے گا اللہ رب العزت اس کی تمام حاجتیں پوری کریگا، اور اسے ستر حوریں عنایت فرمائے گا، جن میں سے ہر حور کے ساتھ ستر ہزار غلام اور ستر بچے ہوں گے"
موضوع(من گھڑت): اس روایت کے سلسلے میں ملا علی قاری حنفی رحمہ اللہ فرماتے ہیں : "سنت نبوی ﷺ کے علم کی ادنی بو بھی پانے والے پر تعجب ہے کہ وہ اس قسم کے بد زبان و بکواس سے دھوکا کھا جاتا ہے"۔ (الاسرار المرفوعۃ : ص 440) شعبا ن کی پندرہویں شب کی نمازوں سے متعلق متعدد روایتیں ہیں جو کہ تمام کی تمام موضوع و من گھڑت یا منکر ہیں۔ واضح رہے کہ مذکورہ نماز چوتھی صدی ہجری کے بعد  بیت المقدس میں گھڑی گئی اور اس کی فضیلت میں مختلف جھوٹی حدیثیں بھی وضع کی گئیں ۔