تمام ضعیف احادیث کو بغیر ترتیب سے دیکھنے کیلئے بٹن پر کلک کریں

Thursday, February 06, 2014

٭نصف (15)شعبان سے متعلق ضعیف روایات



نصف  (15)شعبان سے متعلق ضعیف روایات
علی رضی اللہ عنہ کی روایت ہے فرماتے ہیں: "شعبان کی پندرہویں شب کو میں نے اللہ کے رسول ﷺ کو دیکھا کہ آپ نے چودہ رکعتیں پڑھیں پھر فراغت کے بعد بیٹھ اور چودہ مرتبہ سورہ فاتحہ، چودہ مرتبہ سورہ ناس ایک مرتبہ آیۃ الکرسی اور لقد جاءکم ۔۔۔۔ الخ پڑھی، جب آپ نماز سے فارغ ہوئے تو آپ سے اس عمل کے بارے میں پوچھا، تو آپ (ﷺ) نے فرمایا کہ: "جس نے بھی ایسا کیا تو اسے بیس حج مبرور اور بیس سال کے مقبول روزے کا ثواب ملے گا"۔
امام بیہقی اس روایت کی تخریج کرتے ہوئے فرماتے ہیں: "یہ حدیث موضوع کے مشابہ ہے جبکہ یہ منکر ہے اور اس کی سند میں کئی ایک مجہول راوی ہیں۔" (الآثار المرفوعۃ: ص 80)