تمام ضعیف احادیث کو بغیر ترتیب سے دیکھنے کیلئے بٹن پر کلک کریں

Thursday, February 06, 2014

٭ نصف (15)شعبان سے متعلق ضعیف روایات



نصف  (15)شعبان سے متعلق ضعیف روایات
"جس نے پندرہویں شعبان کی رات میں سو رکعتوں  میں ایک ہزار بار "قل ھو اللہ أحد" پڑھی تو وہ دنیا سے اس حالت میں روانہ ہوگا کہ اللہ تعالیٰ اس کی خواب میں سو فرشتے بھیجے گا، تیس جنت کی بشارت دیں گے ،  تیس جہنم سے بچائیں گے ، اور دس اسے اس  کے دشمنوں کی سازش سے بچائیں گے"۔ (مسند احمد: 176/2)
اس روایت کو امام منذری نے ضعیف (ترغیب : 460/3) اور  امام ابن الجوزی نے  (الموضوعات الکبری : 125/2) امام سیوطی  نے (تنزیہہ الشریعۃ : 93/2) ابن عراق نے (اللآلی المصنوعۃ: 59/2) میں  موضو ع قرار دیا ہے۔