تمام ضعیف احادیث کو بغیر ترتیب سے دیکھنے کیلئے بٹن پر کلک کریں

Thursday, February 06, 2014

٭ نصف (15)شعبان سے متعلق ضعیف روایات



نصف  (15)شعبان سے متعلق ضعیف روایات
"جب پندرہویں شعبان کی رات ہو تو رات میں قیام کرو اور دن میں روزہ رکھو، کیونکہ اللہ تعالیٰ سورج غروب ہونے پر آسمان دنیا پر تشریف لاتا ہے، اور کہتا ہے : ہے کوئی معافی مانگنے والا جسے میں بخش دوں! ہے کوئی روزی مانگنے والا جسے میں روزی دوں! ہےکوئی بیمار جسے میں اچھا کر دوں ! ہے کوئی ایسا، ہے کوئی ویسا! یہاں تک کہ فجر کا وقت ہوجاتا ہے"۔(ابن ماجہ ، اقامۃ الصلاۃ: رقم 1388 ، عن علی رضہ اللہ عنہ)

موضوع: یہ روایت موضوع (من گھڑت) ہے، حافظ نووی رحمہ اللہ نے اس کو 'ضعیف' کہا ہے۔ (خلاصۃ لاحکام:617/1)اس کا راوی (ابو بکر بن عبد اللہ بن محمد ) ابن ابی سبرۃ "کذاب " اور "وضاع" ہے۔
٭  امام احمد اور یحیٰ بن معین فرماتے ہیں کہ : "یہ حدیثیں گھڑا کرتا تھا"(میزان الاعتدال
503/4 ، تقریب: رقم 8030)، ٭شیخ البانی رحمہ اللہ نے بھی اس روایت کو موضوع قرار دیا ہے۔ (سلسلہ الضعیفہ: 2132)