تمام ضعیف احادیث کو بغیر ترتیب سے دیکھنے کیلئے بٹن پر کلک کریں

Wednesday, January 29, 2014

٭ اللہ کے راستے میں پہرہ دینے والی آنکھ

https://www.facebook.com/photo.php?fbid=253141988186180&l=80493c89f7
اللہ کے راستے میں پہرہ دینے والی آنکھ
(سیدنا) ابوہریرہ (رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: قیامت کے دن ہر آنکھ روئے گی سوائے اس آنکھ کے جو اللہ کی حرام کردہ چیزوں سے بچی رہی اور وہ آنکھ جو اللہ کے راستے میں بیدار رہی اور وہ آنکھ جس سے اللہ کے خوف کی وجہ سے مکھی کے سر جتنا آنسو نکلا۔ (حلیۃ الاولیاء لابی نعیم الاصبہانی: 163/3)
سخت ضعیف:یہ روایت سخت ضعیف ہے۔
٭ اس روایت کی سند میں داود بن عطاء اور عمر بن صہبان دونوں ضعیف ہیں۔ (دیکھئے تقریب التہذیب : 1972 ، 5531)، بلکہ اسماء الرجال کی کتابوں میں درج شدہ گواہیوں سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ دونوں راوی سخت مجروح اور متروک ہیں۔
٭ اس روایت کے سخت ضعیف و مدود شواہد مسند البزار(کشف الاستار:1659)اور مستدرک الحاکم: (82/4) و غیرہما میں موجود ہیں، لیکن ان کی کوئی حیثیت نہیں۔
صحیح حدیث: سیدنا ابو ریحانہ شمعون بن زید الازدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: "جس آنکھ نے اللہ کے راستے میں شب بیداری کی تو وہ (جہنم کی) آگ پر حرام ہے۔"  سنن النسائی: 3119 ، وسندہ حسن و صححہ الحاکم: 83/2